18 نومبر، 2007، 9:26 PM

فرانس

فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال جاری

فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال جاری

فرانس میں ریلوے ملازمین نے ریلوے کمپنی کی جانب سے مذاکرات کی نئی پیشکش مسترد کردی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ریلوے ملازمین نے ریلوے کمپنی کی جانب سے مذاکرات کی نئی پیشکش مسترد کردی ہے پیشکش مسترد کرنے کا مقصد صدر نکولس سرکوزی کی جانب سے پنشن اصلاحات پر احتجاج میں توسیع دینا ہےاطلاعات کے مطابق ریلوے کی سب سے بڑی مزدور یونین کا کہنا ہے کہ ریلوے کمپنی نے تمام مسائل پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، اس لیے کمپنی کی مذاکرت کی پیشکش مسترد کر دی گئی۔ جس کے باعث ملک میں ریلوے کی ہڑتال 5ویں روز بھی جاری رہی۔ فرانسیسی وزیراعظم فرینکوئس نیلسن نے کہا کہ یونین مزدوروں کوپہلے کام پر واپس آنا چاہئے اور اس کے بعد ہی ریلوے ملازمین کی پنشن پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

News ID 589013

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha